ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام کے صدر بشار اسد عرب امارات کے دورے پر، امریکہ پریشان

ابوظہبی: شام کے صدر بشار اسد متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جہاں انکی امارات کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ یہ شام میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے آغاز کے بعد سے کسی عرب ملک کا انکا پہلا دورہ ہے۔

جمعہ کو ابوظہبی میں ولیعہد شیخ محمد بن زائد ال نہیان اور شام کے صدر بشار اسد کی ملاقات ہوئی جس میں اماراتی ولی عہد نے شام کو عرب سیکیورٹی کے بنیادی ستون سے تعبیر کیا۔

ولیعہد شیخ محمد بن زائد ال نہیان نے متحدہ عرب امارات اور شام کے مابین تعلقات کو برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شام کے ساتھ تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

اس ملاقات میں شامی صدر نے کہا کہ خطے کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اصول پر، اپنے ملک کے اقتدار اعلی اور اپنے عوام کے مفادات کے پابند رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شامی صدر کے یو اے ای کے دورے سے کچھ مہینے پہلے اماراتی وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد ال نہیان نے دمشق کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ عرب لیگ میں دمشق کی واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

شام کے صدر کے یو اے ای کے دورے پر امریکہ کی طرف سے منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …