منگل , 23 اپریل 2024

یمن پر جارح سعودی اتحاد کی حدیدہ میں جنگ بندی کی 148 بار خلاف ورزی

صنعا: یمنی فوج کی آپریشنل کمان کے مطابق، جارح سعودی اتحاد کے کرایے کے فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 148 بار الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس دوران جارح اتحاد نے ہلکے اور بھاری دونوں قسم کے اسلحے استعمال کئے۔

یمن کی مسلح افواج کے نائب چیف آف اسٹاف علی الموشکی نے کچھ دن پہلے اقوام متحدہ کی اعلی عہدیدار ڈینیلا کروسلاک سے ملاقات میں جارح اتحاد کے لئے امریکی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن میں صلح نہیں چاہتا بلکہ یمن پر ‍قبضہ کرنا اور اس ملک کے مفادات کو لوٹنا چاہتا ہے۔

18 دسمبر سنہ 2018 کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں صنعاء اور ریاض کی طرف سے بھیجے گئے وفود کے مابین صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، لیکن اسکے بعد سے شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب جارح اتحاد نے حدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …