جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب کا خونخوار چہرہ، ستر دن کے اندر سو افراد کو سزائے موت

ریاض: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 70 دن کے اندر 100 افراد کو سزائے موت دے دی۔

فارس نیوز ایجنسی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی فرانس پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں 81 افراد کی اجتماعی سزائے موت کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب میں گزشتہ ڈھائی مہینے کے دوران سزائے موت پانے والوں کی تعداد 100 ہوگئی۔

فرانس-24 چینل نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں فرانس پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز مزید چار افراد کو سزائے موت دی گئی اور اس طرح سے سال سے آغاز سے اب تک 100 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

فرانس پریس نے بتایا ہے کہ یہ سزائے موت ایسی حالت میں دی گئی ہے کہ ریاض نے کچھ دن پہلے ہی 81 افراد کو اجتماعی سزائے موت دی تھی۔

سعودی عرب کی وزرت داخلہ نے اپنے بیان میں جسے اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے شائع کیا ہے، اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو کچھ انڈونیشین اور سعودی شہریوں کو سزائے موت دی گئی۔

ریاض نے دعوی کیا ہے کہ ان افراد کو قتل عام اور جارحیت کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔

یہ اعلان ایسی حالت میں ہے کہ بدھ کے روز برطانیہ کے وزیر اعظم کے ریاض دورے کے وقت ہی سعودی عرب میں مزید تین افراد کو سزائے موت دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …