ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا داعش کے عناصر کو یوکرین بھیج رہا ہے: شام

دمشق: شام کے ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکا، داعش کے قیدیوں کو شام سے یوکرین بھیج رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے داعش کے قیدیوں کو فرار کروانے کے بعد ان کو یوکرین بھیجتا ہے یا انہیں شام کے صحرائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیتا ہے تاکہ وہ شامی اور روسی فوج سے جنگ کریں۔

امریکی فوجیوں نے سیرین ڈیموکریٹک فورس کے قبضے والی ایک جیل کو خالی کر دیا۔ سیرین کرد ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

شام کے شمال مشرقی میں صوبہ الحسکہ میں موجود باخبر مقامی ذریعے نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکی فوجی اور اس کے ایجنٹوں نے جنوبی الحسکہ کے الشدادی شہر کی جیل میں قید داعش کے دہشت گردوں کا آخری گروہ بھی نکال دیا۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی عناصر نے اس جیل سے داعش کے 40 دہشت گردوں کو نکالا، یہ جیل، شام کے بارڈر سیکورٹی فورس کی بریگیڈ کے سابق فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر واقع ہے۔ اس جیل میں داعش کے 1100 عناصر اور سرغنے بند تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …