بدھ , 24 اپریل 2024

مسجد الحرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرہ و نماز کی اجازت مل گئی

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے اور غیر ویکسین شدی افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جو ل نہ کیا ہو۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …