ہفتہ , 20 اپریل 2024

آرامکو کی تنصیبات پر یمنی فورسز کا ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے اعتراف کیا

ریاض: یمن پر جارح سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فورسز نے ارامکو تیل کمپنی کی تنصیبات پر ڈرون سے حملے کئے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات جنوبی عربستان پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کئے اور جازان میں تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات اور الشقیق میں کھاری پانی کو میٹھا بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی فورسز کی ہوائی کارروائی میں سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے ظہران الجنوب میں بجلی گھر نشانہ بنا۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع گیس ریفائنری پر بھی ڈرون حملہ ہوا ہے۔

سعودی اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی فضا میں یمنی فوج کے چار ڈرون طیارے مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے اسی طرح یہ بھی دعوی کیا کہ سعودی عرب کے میزائیل ڈیفنس سسٹم نے جیزان کی طرف فائر ہونے والے بیلسٹک میزائیل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

سعودی عرب نے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ سوشل نیٹ ورک کی سائٹوں پر شائع ہونے والی تصویروں کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی-امریکی ڈرون سسٹم اب تک بہت سے ڈرون کو روک پانے میں ناکار رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …