جمعہ , 1 جولائی 2022

عراقی عوام کا مظاہرہ، سعودی عرب کے ساتھ روابط ختم کرنے کا مطالبہ

بغداد: عراقی عوام نے سعودی عرب کے ساتھ روابط ختم کرنے کے لئے مظاہرہ کیا

الانوار ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوام نے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سعودی عرب میں 41 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے، سعودی اشیاء اور مصنوعات کے بائیکاٹ اور عراق میں سعودی تاجروں کو سرمایہ کاری کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ابھی حال میں سعودی عرب میں 81 لوگوں کو سزائے موت دی گئی جن میں سے 41 شیعہ مسلمان تھے۔

یہ بھی دیکھیں

دوحہ: ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات بغیر پیشرفت اختتام پذیر

دوحہ:  دوحہ میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر ہونے والے مذاکرات بغیر …