جمعہ , 1 جولائی 2022

عراق میں ترک فوج کی دراندازی، سات فوجی ہلاک

بغداد: عراق میں ترکی کے سات فوجی در اندازی کے دوران ہلاک ہو ئے ہیں۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان کی جماعت پی کے کے (PKK) نے شمالی عراق میں ترکی کے 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پی کے کے(PKK) کے رہنما آرام بایک نے ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے فوجی شمالی عراق کے علاقے زاپ میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے کہ جس کے دوران پی کے کے (PKK) کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی اور اس طرح ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے۔

ترکی کے 7 فوجیوں کی ہلاکت پر ترکی کی وزارت دفاع کی خاموشی پر پی کے کے، کے رہنما آرام بایک نے کہا کہ ترکی کی فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ ترکی کو کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرین کے سینٹر مال پر حملہ+ ویڈیو

جنگ زدہ ملک یوکرین میں ایک روسی میزائل نے شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا۔ یوکرین …