جمعرات , 25 اپریل 2024

یمن نے سعودی جارح اتحاد کا ایک اور ڈرون مار گرایا

صنعا: یمنی میڈیا نے ملک پر جارح سعودی اتحاد کے ایک اور ڈرون کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کی آج بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان یحی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صوبے حجہ کی فضا میں جارح سعودی اتحاد کے ڈرون (ch4) کو مار گرایا۔

یمنی فورسز ملک پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں جاسوسی ڈرون، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے گرا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں ۔

سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتیجے میں غریب عرب ملک یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت لاحق ہوگئی ہے۔ یمنی عوام کی استقامت کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنے مذموم اہداف میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …