ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ روس کے خلاف خطرناک کھیل کھیل رہا ہے: نیویارک ٹائمز

نیویارک: امریکہ یوکرین کی جنگ کے تناظر میں روس کو نیچا دکھانے کیلئے اس کے خلاف خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو روس کے بارے میں خفیہ معلومات دیں جس کے سبب 12 روسی جرنیل یوکرین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔

امریکہ کی جانب سے دی گئی خفیہ معلومات میں موجودہ جنگ میں مرنے والے روسی جرنیلوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اخبارنے لکھا کہ امریکہ نے یوکرین کو روسی فوجی ہیڈکوارٹرز کی لوکیشن اور دیگر معلومات فراہم کیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق فورسز نے اگلے مورچوں پر 12 روسی جرنیلوں کو ہلاک کیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 12 جرنیلوں کی ہلاکت بہت بڑی تعداد ہے اور یہ روس کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …