جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونی دہشتگردوں کی فائرنگ، پچاس فلسطینی زخمی

غرب اردن: شمالی غرب اردن میں باوردی صیہونی دہشتگردوں کی یلغار میں 50 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ شب شمالی غرب اردن کے دیہی علاقوں قریوت اور بیت دجن پر دھاوا بولا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد جس میں انہوں نے آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے صیہونیو بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے بھی کئے۔

ماہ مبارک رمضان شروع ہونے کے بعد سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی دہشتگردوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران دسیوں فلسطینی صیہونی دہشتگردوں کی فائرنگ میں شہید ہوچکے ہیں اور جبکہ فلسطینیوں کی جوابی اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں سولہ صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …