منگل , 23 اپریل 2024

غیرملکی عازمین کے لئے عمرہ سیزن کا اختتام اکتیس مئی کو ہوگا

ریاض: غیرملکی عازمین کے لئے عمرہ سیزن 31 مئی تک جاری رہے گا۔

سعودی وزارت حج اورعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب آنے والے غیرملکی عازمین کے لئے عمرہ سیزن کا اختتام 30 شوال اورانگریزی تاریخ کے مطابق 31مئی کو ہوگا۔

سعودی عرب سے باہررہائش پذیر عمرہ ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند عازمین 15 شوال تک عمرہ ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔عمرہ ویزا کے لئے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال حج کے لئے رجسٹریشن اوردرخواست جمع کروانے کے طریقہ کار سے متعلق سرکاری ذرائع پرجلد اعلان کیا جائے گا۔

دو سال کے وقفے کے بعد رواں سال غیرملکی عازمین بھی حج ادا کرسکیں گے۔ کورونا وبا کے باعث حج محدود کردیا گیا تھا۔ کورونا وبا کے آغاز اورعروج پر2019 میں صرف ایک ہزارعازمین جبکہ 2020 میں سعودی عرب میں رہنے والے 60 ہزارعازمین نے حج ادا کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …