جمعرات , 18 اپریل 2024

بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا فطری حق ہے: ایران

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا فطری حق ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر صہیونیوں کے دوبارہ وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت روبزوال ہے اور غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا فلسطینی عوام کا قانونی ، جائزاور فطری حق ہے۔

خطیب زادہ نے بعض عرب اور مسلمان حکومتوں کیطرف سے اسرائیل کی غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مسلمان حکومتوں کے اس اقدام سے فلسطینیوں پر ظلم کرنے کے سلسلے میں اسرائيل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيلی مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو متحد اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …