جمعہ , 19 اپریل 2024

سیاسی اور معاشی مسائل کا حل منصفانہ انتخابات ہیں، حمزہ شہباز

فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی مسائل کا حل منصفانہ انتخابات ہیں، صاف و شفاف انتخابات ہوں اور جس کو مینڈیٹ ملے وہ عوام کے مسائل حل کرے۔

سرکٹ ہاؤس میں وزیر داخلہ کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا 4 سال میں جتنی تباہی ہوئی پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی، اگر سپریم کورٹ رات کو نہ کھلتی تو ملک ’بنانا ری پبلک‘ بن چکا ہوتا، پنجاب میں ایک ماہ سے آئینی بحران تھا۔

انہوں نے کہا کہ انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ضرور حساب لیا جائے گا، عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اچھے افسران کو لیکر آئیں گے، راتوں رات سب بدلنے کے بلند و بانگ دعوے نہیں کریں گے، معاشی مسائل کا حل منصفانہ انتخابات ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا مطمع نظر صرف عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 3200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے، ہمارے دور میں پہلے بھی فیصل آباد میں تاریخی ڈویلپمنٹ ہوئی، اب بھی ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …