بدھ , 24 اپریل 2024

افغان وزیرخارجہ کی شیعہ مسلمانوں کی با اثرشخصیات سے ملاقات

کابل: افغانستان میں طالبان کی عارضی حکومت کے ترجمان امیرخان متقی اور افغان علما کونسل کے اراکین نے با اثرشیعہ شخصیات سے ملاقات کرکے مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا ۔

کابل کے مدرسہ خاتم النبین ص میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی نے مختلف مسائل کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ۔ ملاقات میں آیت اللہ صالحی ، شیعہ علماء کونسل کے نائب سربراہ استاد محمد اکبری ، سابق وزیرٹرانسپورٹ سید محمد علی جاوید، مہاجرین کے امورکے سابق وزیرسید حسین عالی بلخی ، سید ہادی ہادی اورمختلف با اثرشیعہ شخصیات موجود تھیں ۔

افغان شیعہ علماء کونسل ، طالبان کی عبوری حکومت میں شیعوں کے کردار کی خواہاں ہےاس سے قبل بھی افغان شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے طالبان کے وفد سے ملک میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتکو کی تھی ۔

طالبان نے پندرہ اگست دوہزاراکیس سے افغانستان میں اقتداراپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے اور ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک اس پرعمل نہیں کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …