جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی قوم امام خمینی (رح) کے اصولوں کی پاسدار قوم ہے: بشار الاسد

تہران: شام کے صدر بشار الاسد نے اتوار کی صبح کو تہران کا دورہ کرتے ہوئے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مملکت سید "ابراہیم رئیسی” سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران بشار اسد نے شہید سلیمانی کی یاد کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے موقف اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقائی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین پر گزشتہ چار دہائیوں میں ایران کی ثابت قدمی نے خطے کے تمام لوگوں کو دکھایا کہ ایران کا راستہ ہی صحیح اور اصولی راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے کھنڈرات کو دوبارہ بنایا جا سکتا ہے لیکن اگر اصول تباہ ہو جائیں تو انہیں دوبارہ نہیں بنایا جا سکتا اور ایرانی قوم، بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے اصولوں کی پاسداری کرتی رہتی ہے جو آپ کی کوششوں سے جاری اور ساری ہے جس نے ایرانی قوم اور خطے کے عوام بالخصوص فلسطینی عوام کی عظیم فتوحات کی راہ ہموار کی۔

بشار اسد نے مزید کہا کہ بعض کا خیال ہے کہ ایران کی طرف سے مزاحمتی محاذ کی حمایت ہتھیاروں کی حمایت ہے، جب کہ اسلامی جمہوریہ کی سب سے اہم حمایت اور مدد مزاحمت کے جذبے کو پھونکنا اور اس کا تسلسل ہے۔

شامی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جس بات نے صیہونی ریاست کو علاقے پر حکمرانی سے روکا وہ ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات ہیں، جنہیں مضبوطی کے ساتھ جاری رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ 2011 جب شام دہشتگرد تکفیری گروہوں کیخلاف جنگ کا شکار ہوا، سے اب تک یہ شامی صدر کا دوسرا دورہ ایران ہے۔

بشار اسد نے پہلی بار 25 فروری 2019 کو ایران- روس- شام کا اتحاد کی دہشتگرد گروہوں کو شکست دینے میں کامیابی اور اس ملک میں امن برقرار رکھنے کے بعد، ایران کا سفر کیا۔

بشار اسد کے ایران کے پہلے دورے کے دوران، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو اور تکفیری مجرموں اور ان کے مغربی حامیوں کے خلاف جنگ میں فاتح کمانڈر شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی، شامی صدر کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ شامی صدر، قائد اسلامی انقلاب اور صدرمملکت سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد تہران سے دمشق روانہ ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …