تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ اور ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر تہران میں اعلی ایرانی مذاکرات کار سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ اور ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر”انریکہ مورا تہران میں اعلی ایرانی مذاکرات کار ‘علی باقری کنی سے ملاقات کریں گے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ تہران میں ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا واضح ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کے بعد دورہ کے نتائج کا اعلان بہتر طور پر کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں مورا کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے بدستور صحیح راستے میں مذاکرات کو جاری رکھا ہےاور امریکی کانگریس کی مخالف سفارتی کوششوں کے باوجود ایران اور 4+1 سفارت کاری اور ایک اچھے اور قابل اعتماد معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔