جمعرات , 18 اپریل 2024

عراق میں امریکہ کا فضائی حملہ، دو عام شہری جاں بحق

موصل: پریس ذرائع کے مطابق موصل میں امریکی جنگی طیاروں کے ایک حملے میں دو عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے موصل کے جنوبی علاقے بادیہ الحضر میں امریکی جنگی طیاروں کی جارحیت میں دو عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

عراق کی سکیورٹی انٹیلیجنس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے فضائی حملہ کرکے بادیہ الحضر میں دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعوی کیا ہے جبکہ وہ دو عام شہری اور مشغلے کے اعتبار سے چرواہے رہے ہیں جو امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں مارے گئے ہیں ۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف فوجی آپریشن ختم کئے جانے کے اعلان اور اس ملک سے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل اور عراق میں فوجی موجودگی ختم کرنے کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے کئی دور انجام پانے کے باوجود امریکہ اپنی من مانی کرتے ہوئے عراق میں بدستور موجود ہے اور اس کی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …