جمعہ , 19 اپریل 2024

اورنج لائن منصوبہ: وزیراعلیٰ کی اسی ماہ بسیں چلانے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ کے آخر تک اورنج لائن منصوبے پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اوردیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

شرجیل میمن نے دوران اجلاس بتایا کہ بی آر ٹی اورنج لائن پر بریفنگ لی ہے، اورنج لائن کے کچھ سول ورکس رہتے ہیں، 20 بسوں کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو ادائیگی کی جاچکی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی اورنج لائن 3.8 کلومیٹر کا کوریڈور ہے جس پر 5 بس اسٹیشنز ہیں،کوریڈور پر 8 گیٹ ہیں جو کچھ دنوں میں لگ جائیں گے، اورنج لائن کا کوریڈوراورنگی سےنارتھ ناظم آباد تک ہے، انفرااسٹرکچر 95 فیصد مکمل ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مئی کے آخری ہفتے تک اورنج لائن مکمل ہونی چاہیے اور اس مہینے کے اختتام پر اس پر بسیں چلنی چاہئیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …