جمعرات , 25 اپریل 2024

پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ دو درجن سے زائد ارکان اسپیکر کے سامنے تصدیق سے انکار کرسکتے ہیںْ

دوران اجلاس عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بھی حکمت عملی بنا لی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج کئے جائیں گے اور اہم شاہراؤں کو بلاک کردیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …