ہفتہ , 28 مئی 2022

عراق: امریکی فوجی چھاونی میں ایک بار پھر خطرے کا سائرن

بغداد: بغداد میں دہشتگرد امریکی فوجی چھاونی میں ایک بار پھر خطرے کا سائرن بجا ہے۔

صابرین نیوز چینل کے مطابق، بغداد میں امریکی سفارتخانے میں واقع التوحید الثالثہ فوجی چھاونی میں خطرے کا سائرن بجنے لگا، حالانکہ دوسرے میڈیا ذرائع نے امریکی سفارتخانے کے اندر ہوئے اس واقعے کی خبر کو شائع نہیں کیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ سائرن، اس سفارتخانے کے کارکنوں کو ممکنہ میزائیل یا راکٹ حملے سے نمٹنے کی مشق کے لئے بجایا گیا ہوگا تاکہ ممکنہ نقصان کو کم کیا جا سکے۔

حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارتخانے اور عراق میں امریکہ کی دوسری فوجی چھاونیوں میں بار بار خطرے کا سائرن بجا ہے لیکن ابھی تک امریکی عہدیداروں کی طرف سے اس اقدام کے بارے میں کوئی دلیل میڈیا میں نہیں آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …