بدھ , 24 اپریل 2024

ترک فوج کی طرف سے شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی

دمشق: ترک فوج نے ایک بار پھر شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترکی کے فوجیوں نے شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر شمالی شام میں پی کے کے کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں پی کے کے کے 10 رکن مارے گئے۔

اناتولی نیوز کے مطابق، ترکی کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں شمالی شام میں فوجی مداخلت اور اس کے نتیجے میں پی کے کے کے مارے گئے رکن کی تعداد پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔

اس بیان کے مطابق، ترک فوجیوں نے شمالی شام میں شاخ زیتون اور سپر فرات نامی آپریشن کے علاقوں میں پی کے کے کے دس رکن کو قتل کیا۔

ترکی میں اقتصادی بحران کے درمیان اس ملک کی بیرون ملک لشکر کشی کے بجٹ کے بارے میں کئی دن پہلے ایک رپورٹ شائع ہوئی۔ اس رپورٹ کے مطابق، ترکی کی وزارت دفاع نے سنہ 2021 میں اس لشکر کشی پر 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کئے ہیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …