منگل , 23 اپریل 2024

16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کے لیے آئی عالمی مالیاتی فنڈ سے بات چیت مزید مشکل ہوگئی کیونکہ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پیٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔

ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے، بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …