ہفتہ , 28 مئی 2022

وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …