ہفتہ , 28 مئی 2022

سندھ کے بیراجوں پر پانی مزید کم ہوگیا

کراچی: سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی مزید بڑھتی جارہی ہے۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی پہلے57 فیصد تھی جو اب 53 فیصد پر آگئی ہے، گڈو بیراج پر پانی کی کمی 91 سے 81 فیصد اور سکھر بیراج پر 48 سے 43 فیصد پر آگئی ہے۔

انچارج کنٹرول روم عبدالعزیز سومرو کا بتانا ہےکہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 3 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا، بیراج سے نکلنے والی رائس اور دادو کینال کو کل کھول دیا جائے گا۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 47 ہزار 230 اور اخراج 45 ہزار 402 کیوسک ریکارڈ کی اگیا ہے جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 35 ہزار 860 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …