منگل , 23 اپریل 2024

عراق میں ریت کا طوفان، ایئرپورٹس بند، اسکولوں میں تعطیل

بغداد: عراق میں ریت کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث چاروں اطراف اندھیرا چھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے پیش نظر گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ایئر پورٹس پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔

ریت کے طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب بغداد سمیت7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

عراق بھرمیں سانس لینے میں مشکلات پر 2 ہزار افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ عراق میں اپریل کے وسط سے آنے والا ریت کا آٹھواں طوفان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …