منگل , 23 اپریل 2024

یوکرینی فوج کو آزوف اسٹیل ملز سے پسپائی کا حکم

٧

حکومت یوکرین نے اپنے فوجیوں کو آزوف اسٹیل سے پسپائی کا حکم دیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق مارپول سٹی کے آزوف اسٹیل ملز میں موجود بیشتر فوجیوں کے ہتھیار ڈال دینے کے بعد ، یوکرینی فوج نے باقی ماندہ فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ بھی روسی فوج کے خلاف مزاحمت ترک کردیں ۔دوسری جانب روس کے وزیردفاع سرگئی شویگوف نے چند گھنٹے پہلے اعلان کیا تھا کہ آزوف اسٹیل ملز میں مزاحمت کرنے والے مزید ایک ہزار نو سو آٹھ یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔آزوف اسٹیل سے یوکرین فوج کے انخلا کے بعد ماریو پول سٹی پر روس کا قبضہ مکمل ہوجائے گا۔آزوف اسٹیل مل ماریوپول سٹی میں یوکرینی فوج کا آخری مورچہ شمار ہوتا ہے ۔روس کے وزیردفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ لوہانسک کے بیشتر علاقوں پر روسی فوج کا قبضہ ہوگیا ہے اور اس صوبے کی مکمل آزادی بہت قریب ہے

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …