ہفتہ , 20 اپریل 2024

خلاء میں ایران کی اونچی چھلانگ، دنیا کے دس ممالک میں  شامل ہوگیا

خلاء میں ایران کی اونچی چھلانگ، دنیا کے دس ممالک میں ہوا شامل
مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے بتایا ہے کہ ایران دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہو چکا ہے جو سٹیلائٹ بناکر لانچ کرتے ہیں۔

عیسی زارع پور نے بتایا کہ سخت پابندیوں اور سختیوں کے باوجود ایران، خلائی شعبے میں پیشرفت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سٹیلائٹ بنانے اور اس کو لانچ کرنے جیسے اہم کاموں میں ایران نے عملی جامہ پہنایا ہے۔

مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عیسی زارع پور کے مطابق موجودہ وقت میں سٹیلائٹ لانچ کرنے کے لئے برطانیہ جیسا ملک، روس پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اسلامی جمہوریہ ایران، ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے جنہوں نے اس سائنس کو مقامی بنایا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے در حقیقت بہت کی سخت وقت میں اس ٹیکنالوجی کو حاصل کیا ہے۔ آج ایران سٹیلائٹ اور سٹیلائٹ کیرئر بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

گزشتہ چار عشروں کے دوران ایران نے خلائی ٹیکنالوجی میں ترقی کی سمت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں حالانکہ پابندیاں عائد کرکے دشمنوں نے ایران کی ترقی روکنے کی بہت کوشش کی تاہم کئی طرح کی رکاوٹوں کے باوجود ایران نے ترقی کے راستے کو ترک نہیں کیا اور آخرکار سٹیلائٹ اور سٹیلائٹ کیرئیر بنانے میں کامیاب رہا۔

اب ایران ان دس ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے جو خلائی  ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کے دس ممالک میں سر فہرست ہيں۔

موجودہ وقت میں سٹیلائٹ لانچ کرنے کا کام دنیا کے چھ ممالک میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران ایران کے خلائی  ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم اقدام کئے ہیں۔ اس طرح سے وہ سٹیلائٹ کیرئر بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ اس حساب سے کہا جا سکتا ہے کہ اس وقت ایران کے ماہرین خلائی ٹکنالوجی کے بارے میں سبھی شعبے تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔

خلاء میں ایران کی اہم کامیابی مارچ 2022 میں نور-2 سیٹلائٹ کی رونمائی تھی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے اس بارے میں بتایا کہ خلائی  ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہماری ترقی جاری رہے گی۔

حکومت کے ترجمان علی بہادری کہتے ہیں کہ خلائی  ٹیکنالوجی میں ایران کا سٹیلائٹ در حقیقت بہت بڑی اسٹراٹیجک کامیابی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر حسین سلامی نے بتایا کہ ایران وہ واحد مسلمان ملک ہے جس نے خلا میں سٹلائٹ لانچ کیا ہے۔ نور-1 اور نور-2 ایران کے وہ فوجی سٹلائٹ ہیں جن کی  ٹیکنالوجی صد فیصد مقامی ہے جو خلا میں موجود ہے۔

موجودہ وقت میں دنیا کے 30 ایسے ممالک ہیں جن کے سٹلائٹ خلا میں پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …