جمعہ , 19 اپریل 2024

آیت اللہ بہجت کی مزید دو نئی کتابیوں کی اشاعت ہوگئی

آیت اللہ بہجت کی مزید دو نئی کتابیوں کی اشاعت ہوگئی

آیت اللہ بہجت کی وفات کی ایک دہائی گزر گئی لیکن موصوف کےعلمی اور معنوی آثار کے فیوضات اب بھی سامنے آرہےہیں۔

ابلاغ نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ بہجت رحمہ اللہ کی دو نئی تصانیف کی اشاعت ہوئی ہیں

جو کہ مرحوم آیت اللہ بہجت (رح) کی برسی کے موقع پر شائع کی گئی ہیں۔
ان میں سے ایک کتاب امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے متعلق مرحوم آیت اللہ بہجت کے بیانات کا مجموعہ "کتاب حضرت حجت” کے عنوان سے شائع ہوئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق یہ اشاعت "مرکز تنظیم و نشرِ آثار حضرت آیت اللہ بہجت” کے عملہ اور محققین کی کوششوں سے اب انجام پزیر ہوئی ہے۔
مرکز تنظیم و نشرِ آثار حضرت آیت اللہ بہجت نے مہدویت کے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر آیت اللہ بہجت جیسے عظیم فقیہ، عارف، معلمِ اخلاق و معلمِ عرفان کے بیانات اور ان کی سیرت سے ماخوذہ یہ کتاب منتشر کی ہے۔
موجودہ کتاب اس عظیم اور متقی عارف کی زندگی اور سیرت سے اقتباس اور ان کی علمی اور جہادی زندگی کے نوے سال کے مطالعہ اور اخلاص اور توفیقاتِ الہیہ کا خلاصہ ہے۔
اسی طرح آیت اللہ بہجت (رح) کے اصولی نظریات پر مبنی کتاب "مباحث الاصول” (چار جلدوں کی آخری جلد) کی چوتھی جلد بھی شائع ہوئی ہے۔


یہ کتاب عربی زبان میں ہے جسے اس عارف فقیہ نے اپنے قلم سے تحریر کیا اور مختلف ادوار میں اس کی تدریس کی ہے۔
مرحوم آیت اللہ بہجت نے تدریس کے دوران، کتاب کے اصلی متن میں اہم نکات اور تحقیق کا اضافہ بھی کیا ہے جو انتہائی مہم اور قابلِ استفادہ ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ «الکلام فی قاعدة "لا ضرر”»، «الکلام فی الاستصحاب»، «الکلام فی التعادل و التراجیح» اور «الکلام فی الاجتهاد و التقلید» وہ موضوعات ہیں جن پر اس جلد میں توجہ دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …