ہفتہ , 20 اپریل 2024

تحریک اںصاف نے 25مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

پشاور :تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر ملوں گا ، کارکنا ن اپنی تیاری پوری رکھیں ، حکومت نے رکاوٹیں ڈالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کہتا ہوں کہ اس معاملے میں اپنے آپ کو نیوٹرل رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ہمیں ملک دیوالیہ حالت میں ملا، ہماری حکومت اس وقت گرائی گئی جب ملک ترقی کی راہ پر لگ چکا تھا، 8 ماہ قبل حکومت تبدیلی کے لیے امریکہ نے کرپٹ ترین لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا، نئی حکومت کے لوگوں کا تجربہ صرف کرپشن کرنے، مقدمات ختم کرنے اور انتقام لینے میں ہے، ان کے پاس نہ منصوبہ ہے اور نہ فیصلہ کرنے کی قوت۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، میں پوری قوم، اساتذہ، نوجوان، مزدور،کسان، طلبا، وکلا سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ظلم اور غلامی کے خلاف آگے آئیں اور مارچ میں شامل ہوں، اس سے زیادہ خودداری کا جنازہ کیا نکلے گا کہ باہر سے حکومت گرادی جائے۔
امریکا نے ہماری حکومت گرانے کی سازش کی، یہ سازش میرے خلاف نہیں پورے پاکستان کے خلاف کی گئی ہے، ہم نے پوری کوشش کی تھی کہ سازش کامیاب نہ ہو لیکن بدقسمتی سے ہم اس سازش کو نہیں روک سکے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …