جمعہ , 19 اپریل 2024

دشمنوں نے اپنی شیطانی فطرت کا مظاہرہ کیا.ترجمان وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج رات  تہران میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کرنل سرفراز صیاد خدائی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، اس شہید اور آئی آر جی سی میں ان کے ساتھیوں کو تعزیت پیش کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے دشمنوں نے جان بکف ایک فوجی کو قتل اور شہید کرکے ایک بار پھر اپنی شیطانی فطرت کا مظاہرہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے مزید کہا کہ یہ غیر انسانی جرم عالمی استکبار سے وابستہ دہشت گرد عناصر کی طرف سے انجام دیا گیا ہے جو بدقسمتی سے دہشت گردی سے لڑنے کا دعویٰ کرنے والے ممالک کی حمایت اور خاموشی کے ساتھ انجام پایا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کے جرائم کا شکار رہا ہے، کہا کہ دہشت گرد اپنے باطل تصور میں یہ کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے باعزت راستے میں رکاوٹیں پیدا کریں لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ شہداء کا خون قوم اور ملک کی بقا اور سربلندی کا ضامن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …