جمعرات , 25 اپریل 2024

فرینڈز کلب نے انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی

ڈیرہ غازی خان۔ چیف آف دی آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل میچ فرینڈز ہاکی کلب ڈی جی خان اور دانش ہاکی کلب ڈی جی خان کے درمیان ڈی جی خان آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ فائنل میچ فرینڈز ہاکی کلب نے دانش ہاکی کلب سے صفر کے مقابلے میں چار گولز سے جیت لیا۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں فرینڈز ہاکی کلب کی طرف سے علی رضا نے پہلا گول کیا، دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں فرینڈز کلب کی طرف سے فہد قادر نے چوتھا گول کر کے اپنی ٹیم کو واضح فتح دلا دی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن ڈیرہ ملک محمد سلیم نے فرسٹ اور سیکنڈ آنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کیے جبکہ ٹورنا منٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ندیم الحسن کوکب اور ڈائریکٹر سبطین علی کھوسہ تھے

یہ بھی دیکھیں

جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست …