جمعہ , 1 جولائی 2022

میاں چنوں: انٹر کلب ہاکی چمپیئن شپ میں دو میچز کے فیصلے

میاں چنوں۔چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چمپیئن شپ زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کے پہلے میچ میں حیدری سپورٹس میاں چنوں کی طرف سے محمد حنان اور محمد شہباز نے ایک،ایک گول کیا جبکہ میاں چنوں ہاکٹس کی طرف سے واحدگول محمد عثمان نگینہ نے کیا اس مو قع پر ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں نے کہا کہ حیدری سپو رٹس کے کھلا ڑیوں نے انٹر نیشل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کی قومی کھیل کے فر وغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محترمہ غزالہ شاہین وائیں انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری فاروق عالم چودھری، فانس سیکرٹری محمد سعید ڈی ایچ اے خانیوال ٗ دوسرا میچ نور شہید ہاکی کلب نے ایک گول سے راجپوت ہاکی کلب سے جیت لیا۔ میچز کے مہمان گرامی پرنسپل راؤ عبدالخالق تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ میں گال اسٹیڈیم کا اسٹینڈ گرگیا

سری لنکا کے گال انٹر نیشنل اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ طوفانی بارش کے باعث گر …