جمعہ , 7 اکتوبر 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹو آج ڈیووس میں ڈبلیو ای ایف سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سال فورم کے اجلاس کا عنوان ہے” تاریخ ایک دوراہے پر: سرکاری پالیسیاں اور کاروباری حکمت عملیاں”وزیر خارجہ کے ہمراہ امور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی ہونگی۔وزیر خارجہ ابھرتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی پیش رفت کے اقتصادی اور سماجی اثرات اور کورونا وباء سے پیدا ہونے والے مسائل تحفظ خوراک و توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پاکستان کانکتہ نظر بیان کریں گے۔وہ اس سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات اور ذرائع ابلاغ سے بھی گفتگو کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار کی فوجی عدالت نے جاپان کے صحافی کو 10 سال قید سنا دی

میانمار: میانمار کی فوجی عدالت نے قانون شکنی کے الزام میں جاپان کے صحافی “طورو …