جمعہ , 1 جولائی 2022

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 201 روپے پر جا پہنچا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ  روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا اور ڈالر 200 روپے تک جا پہنچا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200  روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار  کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ ہوا جس سے اب ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے …