جمعرات , 18 اپریل 2024

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی اجازت کیلئے درخواست تیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی اجازت کے لیے درخواست تیار کرلی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سری نگرہائی وے پر جلسے، دھرنے کے لیے ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان جگہ دی جائے۔ذرائع ڈی سی آفس کے مطابق ابھی تک پی ٹی آئی کی جلسے یا دھرنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا درخواست موصول ہونے کے بعد اجازت دینے اور جگہ کا تعین کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کرائے جائیں، تیسری کوئی بات ہمیں قبول نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …