بدھ , 6 جولائی 2022

واٹس ایپ اور فیس بک پاکستان میں جنسی ہراسگی کا سب سے بڑا ذریعہ.ڈیجیٹل رائٹس فاﺅنڈیشن

نیویارک: ڈیجیٹل رائٹس فاﺅنڈیشن نے واٹس ایپ اور فیس بک کو پاکستان میں جنسی ہراسگی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس فاﺅنڈیشن کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں خواتین کو سب سے زیادہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن کے ذریعے 11ہزار 681کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ 370کیس ماہانہ کی اوسط سے ان میں سے 4ہزار 441کیس 2021ءمیں سامنے آئے۔ ان کیسز میں سے 68فیصد خواتین اور 30فیصد مردوںکی طرف سے رجسٹر کرائے گئے۔ باقی 2فیصد کیس صنفی اقلیتوں کی طرف سے رپورٹ کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ کیسز میں متاثرہ فریق کی طرف سے بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ یا فیس بک پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران سے تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں: پاکستانی وزیر خزانہ

تہران، پاکستانی وزیر خزانہ نے ایران سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی اہمیت …