منگل , 23 اپریل 2024

احتجاج چھوٹا مگر پیغام بڑا، فلسطینی طالبہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار

امریکہ :واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی، جہاں امریکی وزیرخارجہ نے خصوصی شرکت کی اور طالبعلموں کو مبارکباد دینے اسٹیج پر موجود رہے۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

فلسطینی طلبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لیے فلسطینی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔

جبکہ آگے کھڑے مہمان سے بہت اچھے طریقے سے ہاتھ ملایا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …