ہفتہ , 20 اپریل 2024

*منکی پاکس انفیکشن کی کیا علامات ہیں؟ تفصیلات جانئیے*

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈورس نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ منکی پاکس اب تک 11 ممالک میں رپورٹ ہوچکا ہے، اس بیماری سے متعلق جائزہ لے رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت اس بیماری سے متاثرہ ممالک کو رہنمائی فراہم کررہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہناتھا کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنے کی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے میں اہمیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب خبرایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کادرد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

واضح رہےکہ فرانس، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں منکی پاکس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …