جمعہ , 19 اپریل 2024

جامعۃ المصطفی کے سربراہ کا مسجد مقدس جمکران میں موجود "دین و دنیا میوزیم ” کا وزٹ

مسجد مقدس جمکران میں موجود "دین و دنیا میوزیم ” اسلامی دنیا کا پہلا نظریاتی عجائب گھر

یہ عجائب گھر اسلامی دنیا کا پہلا نظریاتی عجائب گھر ہے جس میں مقدسات، عبادات، کام اور زندگی، شہری، ثقافتی اور سماجی حقوق، علماء و مراجع، اسلامی معاشیات، ماحولیات، جہاد اور دفاع سمیت مسجد مقدس جمکران کے متعدد نوادرات موجود ہیں۔

جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی اور ان کے ہمراہ وفد نے مسجد مقدس جمکران میں موجود "دین و دنیا میوزیم ” کا دورہ کیا اور اس کے مختلف سیکشنز کا وزٹ کرتے ہوئے اس میوزیم میں نمائش کے لئے رکھے گئے فن پاروں سے آشنائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ 2018ء میں مسجد مقدس جمکران میں "دین و دنیا میوزیم” کا افتتاح کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد لوگوں کو مذہبی اور فقہی مسائل سے روشناس کرانا اور اسلامی طرز زندگی کو فروغ دینا تھا۔
یہ عجائب گھر اسلامی دنیا کا پہلا نظریاتی عجائب گھر ہے جس میں مقدسات، عبادات، کام اور زندگی، شہری، ثقافتی اور سماجی حقوق، علماء و مراجع، اسلامی معاشیات، ماحولیات، جہاد اور دفاع سمیت مسجد مقدس جمکران کے متعدد نوادرات موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ "دین و دنیا میوزیم” مسجد مقدس جمکران کے دروازہ نمبر 1 پر موجود شبستان امام ہادی علیہ السلام (امام ہادی ہال) میں واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …