ہفتہ , 20 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد کے مارے جانے اور سو سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس نے اس دھماکے کی وجہ ایک گیس سیلینڈر کے پھٹنے کو قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک ساحلی شاہراہ کی الخالدیہ روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ابوظہبی کی فاطمہ بنت مبارک نامی روڈ کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا تاہم اُس میں کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ مئی کو متحدہ عرب امارات کے حاکم اور صدر شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان کے انتقال کے بعد ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آل نہیان نے حکومت کی کمان سنبھالی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …