جمعرات , 25 اپریل 2024

پنکچر سے محفوظ رہنے والے ایئرلیس ٹائر کا تجربہ

ملک لکسمبرگ کے شہر کولمار برگ میں واقع ٹائر کمپنی گڈ ایئر نے ایک ایسے ٹائر کا تجربہ کیا ہے کہ جسے ٹائر لیس یعنی ہوا کے بغیر چلنے والا ٹائر کہا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تجربہ کیے جانے والا یہ نیا ٹائر گاڑیوں کی ٹائر میں ہوا کے دباؤ میں کمی یا پنکچر ہونے کو ماضی کا قصہ بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

کویت: ’ٹائرز کے قبرستان‘ پر رہائشی منصوبہ
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق گڈایئر ٹائر کمپنی دنیا بھر کے 23 ممالک میں فعال ہے جبکہ اس کے دو انوویشن سینٹرز میں سے ایک امریکہ کی ریاست اوہائیو میں ہے جبکہ دوسرا لکسمبرگ کے شہر کولمار برگ میں واقع ہے۔

گڈایئر کے پروجیکٹ مینیجر مائیکل رچیتا کے مطابق ان ٹائرز کو ایک لاکھ بیس ہزار کلو میٹر تک 160 کلو میٹر کی رفتار سے چلایا گیا ہے۔

ان کے مطابق ان ٹائرز کی ایک اور جنریشن کو تیار کیا جا رہا ہے جو ہلکی اور کم شور کے ساتھ گھومتے ہوئے کم مزاحمت کی صلاحیتیں رکھتی ہو گی

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …