بدھ , 24 اپریل 2024

دنیا کی لاتعلقی صیہونی حکومت کے گستاخ ہونے کا باعث بنی ہے.ترجمان وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے صیہونی حکومت کی  بھرپور حمایت سے صیہونی حکام کے جارحانہ اور مجرمانہ اقدامات میں مزید تیزی آئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی اسی حمایت کے بل بوتے پر اسرائیل جولان پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ شام کی بنیادی تنصیبات کو جارحیت کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران صیہونی فضائیہ نے شام میں دہشت گرد گروہوں کا کردار ادا کیا ہے اور جب بھی شامی فوج اور اتحادی قوتیں دہشت گرد گروہوں کو شکست دیتی ہیں یا انھیں نقصان پہنچاتی ہیں صیہونی فضائیہ میدان عمل میں آکر جارحانہ حملے کرتی ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں کی جانب سے اس غاصب حکومت کے خلاف موثر اور قانونی اقدامات عمل میں لائے جانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …