ہفتہ , 20 اپریل 2024

بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

بغداد:رپورٹوں کے مطابق بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکی دہشتگردوں کے اڈے وکٹوریا پر کئی راکٹ فائر کئے گئے۔

صابرین نیوز ایجنسی کے مطابق وکٹوریہ چھاونی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی بنا ہوا ہے۔

پچھلے چند ماہ کےدوران عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …