جمعہ , 19 اپریل 2024

انصار اللہ یمن خودکار اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوچکی ہے۔اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ ”لانا نسیبہ”کی فریاد!

نیو یارک: اقوام متحدہ میں عرب امارات کی نمائندہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انصار اللہ یمن خودکار اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوچکی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ ”لانا نسیبہ” نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ نے اپنے اسلحہ ڈپووں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل مہلک خودکار ہتھیاروں سے لیس کر لیا ہے۔

سکیورٹی کونسل کو چاہیئے کہ اسلحے کی صنعت میں انصار اللہ کے جدید ٹیکنالوجی والے ڈرونز کی ساخت پر پابندی لگائی جائے۔ صنعاء کے اسلحہ کی ساخت کی دوڑ میں شامل ہونے پر لانا نسیبہ کا عالمی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ انصار اللہ کی جانب سے سرحد پار حملوں کے لئے ایسے ڈرونز کا دستہ تیار کیا جائے، جو چہرے کی شناخت اور مصنوعی ذہانت والی دیگر خصوصیات کے حامل ہوں۔

حال ہی میں یمن  کے وزیر دفاع میجر جنرل ”محمد ناصر العاطفی” نے کہا تھا یمن کی مسلح افواج، بحری، بری اور فضائی شعبوں میں اعلیٰ جنگی صلاحیت رکھتی ہیں اور اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کا ڈیفنس سسٹم اور دقیق نشانے پر لگنے والے میزائل سسٹم بھی اس کے پاس موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …