ہفتہ , 20 اپریل 2024

میوزک ٹوارزم میں ترقی سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈیڑھ کروڑ سیاحوں کی سعودی عرب آمد!

ڈیووس : سعودی عرب کی نائب وزیر برائے سیاحت شہزادی حائفہ  بنت محمد نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ سیاحوں نے مملکت کا دورہ کیا ۔

عرب نیوز کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی حائفہ  کا کہنا تھا کہ مملکت میں میوزک ٹوارزم میں تیزی کے ساتھ  اضافہ ہو رہا ہے ، کورونا وبا کے دوران سعودی عرب میں دو ہزار میوزک شوز منعقد کیے گئے جو اس شعبے میں ترقی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد لوگوں نے سیاحت کرنی ہے، ہمیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ دنیا کے کس کونے سے آرہے ہیں لیکن اگر کچھ نیا ہوگا تو سیاح ضرور آئیں گے، وہ کچھ نیا دیکھنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …