جمعہ , 19 اپریل 2024

لاہور اور راولپنڈی میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ

لاہور اور راولپنڈی میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچے کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بندکردی گئی

ترجمان کے مطابق کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ ہوگیا ہے۔

ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …