بہتر بینائی کے لئے جہاں اچھی غذا اہمیت رکھتی وہی اسے متاثر کرنے والے عوامل سے بھی گریز ضروری ہے جن میں رات دیرتک جاگنا اور اسکرین کازیادہ استعمال شامل ہے۔
بڑھتی عمر کےاثرات سب سے بصارت پر اثر انداز ہوتے ہیں یہی وجہ ڈاکٹر حضرات عمر بڑھنے کے ساتھ سالانہ معائنہ کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ کسی بھی مسئلے سے قبل اس کا حل تلاش کرلیا جائے۔ تاہم کچھ علامات ایسی ہیں جوبینائی کی سنگین حالت یا مسئلے کی نشاندہی کرتی ہیں یہاں پر ایسی ہی چند علامات کا ذکر کیاجارہا ہے۔
چمک یا فلوٹرزکااضافہ
فلوٹرز ایسی کالے نقطے، جالے یا دھندلی لکیریں ہیں جو آپ کی آنکھ کی سامنے ظاہر ہوتی ہیں خاص کر اس وقت جب آپ کسی سفید دیوار یا نیلے آسمان کی جانب دیکھتے ہیں۔ یہ بالغوں میں عام ہیں۔
جانز ہاپکنز میڈیسن کے ولمرآئی انسٹی ٹیوٹ میں ماہرامراض چشم کے انسٹرکٹرلوراڈی میگلیو او ڈی کا کہنا ہے کہ یہ فلوٹرززیادہ تر بے ضرر ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں اچانک اضافہ ریٹنا یعنی آنکھ کے پردے کا کمزور ہوکر الگ ہونے کی پہلی علامات ہوسکتی ہے۔