جمعہ , 19 اپریل 2024

*طریقہ جانیے پانی کی ٹنکی کو شدید گرمی میں ٹھنڈا رکھنے کا آسان طریقہ جانیے*

 

ہمارے ہاں آج کل فلیٹوں کا رواج زیادہ ہوگیا ہے جہاں اکثر پانی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے زیادہ تر گھروں میں پلاسٹک کی ٹنکیاں لگی ہوتی ہیں۔

سورج کی تپش میں پلاسٹک کی ٹنکی کا پانی گرم ہو جاتا ہے جو کہ ہماری جلد کے لئے بھی نقصان دہ ہے ایسے میں شدید گرمی میں نہانا بھی مسئلہ بن جاتا ہے اس لیے آج ہم آپ کو آسان طریقہ بتائیں گے جس سے کھولتا ہوا پانی ٹھنڈا ہو جائے گا ۔

 

آپ کی پلاسٹک کی ٹنکی اگر گول ہے تواس کے اطراف میں تھرموپول کی پتلی شیٹ اچھی طرح کسی ٹیپ وغیرہ سے چپکا دیں یا کسی پلاسٹک کی ستلی سے باندھ دیں تاکہ ہر طرف سے ٹنکی کور ہو جائے۔

اب اس کے اوپر جوٹ یا بوری کا کپڑا لپیٹ دیں اور اس کو بھی اچھی طرح پلاسٹک کی ستلی یا ڈوری سے باندھ دیں تاکہ وہ ہوا سے ہٹے نا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …