بدھ , 24 اپریل 2024

کونسی سبزیاں اورپھل فریج میں کتنے دن تک تازہ رہ سکتے ہیں

موسم گرما اپنے عروج پر ہے، اس گرمی اور حبس میں روز بازار جاکر پھل اور سبزیوں کی خریداری کرنا بھی ممکن نہیں اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ایک ہفتے کی خریداری ایک ساتھ کر لی جائے تو مناسب ہے لیکن یہ بات نہیں پتا کہ کونسی سبزیاں اورپھل فریج میں کتنے دن تک تازہ رہ سکتے ہیں تاکہ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی خریداری کی جائے۔

اس طرح ایک طرف تو آپ کو تازہ سبزیاں اور پھل میسر آئیں گی جبکہ خراب ہونے کی صورت میں پیسوں کے ضیاع کو بھی بچایا جاسکے گا۔

یہ پھل اور سبزیاں 5 دن تک تازہ رہتی ہیں

بیگن، کھیرا، خوبانی، کیلا، آڑو، آلوبخارہ، مولی، پالک، چقندر، انگور، کیوی، آم، اروی، نارنگی، مٹراور ٹماٹر۔

ہفتے بھر کے لئے

بندگوبھی، پھولگوبھی، ہری پھلیاں، ثابت تربوز, سیب اور شملہ مرچ۔

دوہفتے کے لئے

ہری مرچ، شلجم، گاجر، لیموں، اناراور شکرقندی۔

مہینے بھر کے لئے

ادرک، لہسن اور پیاز۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …